حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : عثمانیہ یونیورسٹی پریس نوٹ کے بموجب شعبہ عربی میں جونیر ڈپلوما ان ماڈرن عربک ، سینئیر ڈپلوما ان ماڈرن عربک اور پی جی ڈپلوما ان عربک ٹرانسلیشن میں داخلے شروع ہوچکے ہیں ۔ مذکورہ بالا کورسیس کے لیے علی الترتیب انٹر میڈیٹ بغیر عربی سکنڈ لینگویج ، انٹر میڈیٹ مع عربی سکنڈ لینگویج اور ایم اے عربی تعلیم یافتہ طلباء داخلہ کے اہل ہوں گے ۔ واضح رہے کہ عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ یہ کورسیس بے انتہا اہمیت کے حامل ہیں اور نوجوان نسل کے لیے اعلی تعلیم اور حصول روزگار کے لیے ممد و معاون ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8297764989 ۔ 9948746520 پر ربط کریں ۔۔