عثمانیہ یونیورسٹی میں طلبہ کا احتجاج دوسرے دن بھی کشیدگی

کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے پر طلبہ میں برہمی
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : عثمانیہ یونیورسٹی میں لگاتار دوسرے دن آج بھی صورتحال کشیدہ رہی جب طلبہ نے کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے حکومت تلنگانہ کے فیصلہ کیخلاف احتجاجی ریالیاں منظم کرتے ہوئے حکومت اور چیف منسٹر کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ عثمانیہ یونیورسٹی لائبریری اور کیمپس پولیس اسٹیشن کے درمیان راستوں پر احتجاجی مظاہروں کے سبب ٹریفک نظام متاثر ہوا ۔ احتجاجی طلبہ نے اندیشہ ظاہر کیا کہ کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کی صورت میں طلبہ مناسب روزگار سے محروم ہوجائیں گے ۔ یونیورسٹی کے قریب گذشتہ روز پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کی تھی جس میں 20 طلبہ زخمی ہوگئے تھے ۔۔