عثمانیہ یونیورسٹی میں سہ روزہ ساوتھ انڈیا ہسٹری کانگریس

کئی ریاستوں سے مندوبین کی شرکت ، مرکزی وزیر رام داس اتھاولے مہمان خصوصی
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : عثمانیہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام اہمیت کی حامل سہ روزہ ساوتھ انڈیا ہسٹری کانگریس 8 تا 10 فروری منعقد ہوگی ۔ جس کی افتتاحی تقریب ٹائیگور آڈیٹوریم عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہوگی ۔ مرکزی وزیر سماجی انصاف مسٹر رام داس اتھاولے بحیثیت مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ پروفیسر کے ارجن راؤ کے مطابق کانگریس کے کامیاب انعقاد کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی کے علاوہ اڈوائزری کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔ آرگنائزنگ کمیٹی میں صدر نشین تلنگانہ ریاستی کونسل برائے اعلیٰ تعلیم مسٹر ٹی پاپی ریڈی وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر ایس رامچندرم نائب صدر نشین تلنگانہ ریاستی کونسل برائے اعلیٰ تعلیم مسٹر آر لمبادری رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی سی ایچ گوپال ریڈی عثمانیہ یونیورسٹی وائس چانسلر او ایس ڈی مسٹر ٹی کرشنا راؤ شامل ہیں اور اڈوائزری کمیٹی میں ڈین سوشیل سائنس نائیڈو اشوک ، یو سی اے ایس ایس پرنسپال ڈی رویندر ، او ین جی سی ڈائرکٹر لکھنو آر کے مشرا ، وائی پارتھا سارتھی عثمانیہ یونیورسٹی ڈسٹنس ایجوکیشن سنٹر عثمانیہ یونیورسٹی کے مسٹر سی نگیش شامل ہیں ۔ عثمانیہ کو دوسری مرتبہ کانگریس کے انعقاد کا اعزاز حاصل ہورہا ہے ۔ جب کہ پہلی مرتبہ سال 1986 میں اس ہسٹری کانگریس کو عثمانیہ یونیورسٹی میں ہی منعقد کیا گیا تھا ۔ ساوتھ انڈیا ہسٹری کانگریس کا سال 1978 سے آغاز ہوا ۔ اس کانگریس میں سماجی معاشی ، سیاسی و دیگر موضوعات پر تفصیلی مباحث ہوں گے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کانگریس میں جملہ 9 ریاستوں جیسے تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، یدوچیری ، اڈیشہ ، ٹاملناڈو ، کیرالا ، کرناٹک ، مہاراشٹرا ، اور گوا کے سینکڑوں مندوبین شرکت کریں گے ۔ تاحال زائد از 2000 مندوبین نے اپنی شرکت کی توثیق کی ہے ۔ علاوہ ازیں زائد از 500 ریسرچ اسکالرس نے بھی اپنی شرکت کرنے کے لیے اپنے نام درج کرواچکے ہیں ۔ کانگریس کی افتتاحی تقریب ٹائیگور آڈیٹوریم جب باقی تمام سیشن سنٹر فار ڈسٹنس ایجوکیشن کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوں گے ۔ پروفیسر کے ارجن راؤ نے مزید بتایا کہ 39 سال کے بعد دوبارہ عثمانیہ یونیورسٹی میں کانگریس کے انعقاد کا موقعہ فراہم ہوا ہے ۔۔