عثمانیہ یونیورسٹی میں آج میلادالنبیؐ کانفرنس

جناب زاہد علی خاں ، عابد رسول خاں، شیخ محمد اقبال اور پروفیسر کے پرتاپ کی شرکت

حیدرآباد 23 فروری (تبارک نیوز) میناریٹی اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن جامعہ عثمانیہ کے زیراہتمام ’’میلادالنبیؐ کانفرنس 2014‘‘ کا 24 فروری 10.30 بجے دن ICSSR ہال کتب خانہ جامعہ عثمانیہ میں بصدارت الحاج محمد عبدالقادر فیصل چشتی رکن عاملہ جامعہ عثمانیہ مقرر ہے۔ پروفیسر ایس ستیہ نارائنا وائس چانسلر جامعہ عثمانیہ، جناب عابد رسول خان صدرنشین ریاستی اقلیتی کمیشن اے پی، جناب زاہد علی خاں مدیر روزنامہ سیاست، جناب شیخ محمد اقبال کمشنر اے پی میناریٹی ویلفیر ڈپارٹمنٹ، پروفیسر کے پرتاپ ریڈی رجسٹرار جامعہ عثمانیہ، پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم و اُردو اکیڈیمی اے پی، جناب رنجن کمار رتن، اے سی پی کاچی گوڑہ بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔ جبکہ پروفیسر محمد مصطفی شریف، ڈاکٹر شاہد علی عباسی، مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی، ڈاکٹر محمد متین الدین قادری، جناب سید فاضل حسین پرواز، جناب فیض محمد اصغر، ڈاکٹر ایس یادگیری، جناب امتیاز حسین، منیب احمد خان، مولانا عبدالناصر مظاہری بحیثیت مہمانان اعزازی شرکت کریں گے۔ حافظ و قاری محمد فضل اللہ شریف کی قرأت کلام پاک اور حسان محمد کی نعت شریف سے جلسہ کا آغاز ہوگا۔ پروفیسر محمد انصاری خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔ جناب محمد یونس پرویز اظہار تشکر کریں گے۔