حیدرآباد۔/4 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی آرٹس کالج میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک ریسرچ اسکالر نے خودسوزی کی ناکام کوشش کی۔ 32 سالہ کرشنا نے جو پولٹیکل سائینس کا اسکالر ہے آج صبح 11 بجے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالینے کی ناکام کوشش کی۔ آرٹس کالج پر تعینات پولیس پکیٹ کانسٹبلس نے کرشنا سے پٹرول کا بوتل چھین لیا اور اسے پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔ پولیس کو بیان میں کرشنا نے بتایا کہ پنچایت سکریٹری تقررات جن کے امتحانات 10اکٹوبر کو ہونے والے ہیں اسے ملتوی کیا جائے چونکہ دیگر محکمہ جات کے تقررات کے امتحانات بھی اسی دن مقرر ہیں۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔