حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( آئی این این ) : عثمانیہ یونیورسٹی کے پروفیسر جی رام ریڈی سنٹر برائے فاصلاتی تعلیم نے تمام کورسوں میں داخلہ کی آخری تاریخ میں 400 روپئے دیرینہ کے ساتھ 30 جنوری تک توسیع کی ہے ۔ کورسیس میں بی اے ، بی کام ، ایم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی ، ایم بی اے ، ایم سی اے اور پی جی ڈپلومہ کورسیس شامل ہیں ۔ بی اے ، بی کام سال اول ، دوم اور سوم طلبہ کے لیے امتحان فیس کے ادخال کی آخری تاریخ 19 جنوری ہے ۔۔