حیدرآباد ۔ یکم ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : عثمانیہ یونیورسٹی کے مرکز برائے فاصلاتی تعلیم ( سی ڈی ای ) میں بی اے ، بی کام میں انٹر میڈیٹ کامیاب امیدواروں کے لیے اور ڈگری کامیاب امیدواروں کے لیے پی جی کورسز ایم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی ( میاتھس ) میں داخلے کے لیے اعلان کیا گیا ۔ راست داخلہ بغیر انٹرنس ٹسٹ کے ہوں گے اور مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے کورس کی تکمیل کرسکتے ہیں ۔ امتحان اور ڈگری عثمانیہ یونیورسٹی کی داخلے کی معلومات اور رہنمائی کے لیے انسٹی ٹیوٹ یم آئی جی ایس جلوخانہ لاڈ بازار سے راست یا فون نمبر 040-24510012 پر ربط کریں ۔۔