عثمانیہ یونیورسٹی طلبا کی چیف منسٹر کیمپ آفس میں گھسنے کی کوشش

حیدرآباد 29 جنوری ( این ایس ایس ) عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبا نے آج چیف منسٹر کے کیمپ آفس میں گھسنے کی کوشش کی ۔ یہ طلبا حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے دلت ریسرچ اسکالر روہت ویمولہ کی خود کشی کے باوجود چیف منسٹر کی جانب سے حیدرآباد یونیورسٹی کا دورہ نہ کرنے پر احتجاج کر رہے تھے ۔ پولیس عملہ نے تاہم طلبا کی کوشش کو ناکام بنادیا اور انہیں حراست میں لے لیا ۔ طلبا نے روہت کی خود کشی کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے ۔