حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( راست ) : صدی تقاریب کے ضمن میں ویمنس کالج کوٹھی جامعہ عثمانیہ شعبہ اردو کی جانب سے ایک روزہ قومی سمینار بہ موضوع ’ بیسویں صدی میں دکن میں نسائی ادب ‘ کتاب ’خواتین کی احتجاجی شاعری ‘ کی رسم رونمائی کے علاوہ محبان اردو اور صحافیوں میں اعزازات کی تقسیم عمل میں لائی جانے والی تھی لیکن اچانک جامعہ عثمانیہ اکیڈیمک کونسل کی میٹنگ کے علاوہ میڈیا کلچرل ایڈوائزر گورنمنٹ آف تلنگانہ اور دیگر معزز شخصیات کی ہنگامی مصروفیت کے سبب اس پروگرام کو ملتوی کیا جارہا ہے ۔ آئندہ تاریخ کا متعاقب اعلان کیا جائے گا ۔۔