حیدرآباد 25 فبروری (سیاست نیوز) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے عثمانیہ یونیورسٹی کی صد سالہ تقاریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت سے اصولی طور پر اتفاق کرلیا ہے۔ راشٹراپتی بھون سے ریاستی حکومت کو اس کی اطلاع دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر جمہوریہ عثمانیہ یونیورسٹی صدسالہ تقاریب میں شرکت کے لیے 26 اپریل کو حیدرآباد پہنچیں گے۔ یونیورسٹی کی صدسالہ تقاریب آئندہ سال اپریل تک جاری رہیں گی۔