حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( آئی این این ) : اے پی سیٹ 2013 کوالیفائیڈ اور متعلقہ ریجنل مراکز میں اسناد کی جانچ جیسے ( پی جی مارکس میمو ، پی جی ڈگری سرٹیفیکٹ اور طبقہ کا سرٹیفیکٹ ) کرواچکے ہیں ۔ ان کے اسناد کی اجرائی 12 مئی سے عمل میں آئے گی ۔ اسناد راست امیدوار کو ہی دفتر اے پی سیٹ ، دوسری منزل ، پی جی آر آر سی ڈی ای ، عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد سے ہی جاری کئے جائیں گے جب کہ ایسے امیدوار جنہوں نے بذریعہ ڈاک منگوانے کے لیے اپنا پتہ درج کروائیں ہوں انہیں 19 مئی سے ڈاک کے ذریعہ روانہ کئے جائیں گے ۔ ایسے امیدوار جنہوں نے اسناد کی جانچ کے موقع پر غیر حاضر رہے ہوں یا پھر کسی وجہ سے اسناد کی تصدیق نہ کرواسکیں ہوں انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اسناد دفتر اے پی سیٹ عثمانیہ یونیورسٹی سے رجوع ہو کر تصدیق کروالیں ۔ مزید معلومات کے لیے دفتر اے پی سیٹ سے راست یا فون نمبر 27097733 پر ربط کریں ۔۔