عثمانیہ یونیورسٹی آرٹس کالج کی پلاٹینم جوبلی تقریب

جامعہ کیعظمت و تقدس و قار کو برقرار رکھنے لکچرر و طلباء کا عہد
حیدرآباد 4 ڈسمبر (سیاست نیوز ) یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈ سوشیل سائنس عثمانیہ یونیورسٹی جو ایک انتہائی نامور اور معروف یونیورسٹی ہے جس کے تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے کالج کے لکچررس اور طلباء پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہر کریں تا کہ مذکورہ کالج کے سابقہ ریکارڈ کو بھی دہراتے ہوئے کالج کی عظمت اور اس کے وقار کو برقرار رکھا جاسکے اور طلباء کو بھی چاہئے کہ وہ محنت اور جستجو کے ساتھ اپنی تعلیمی صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے جدوجہد میں کرتے رہیں تا کہ ملک و قوم کے نام کو روشن کرنے کے ساتھ ساتھ خود اپنا اور اپنے والدین کے نام کو روشن کرنے کے علاوہ کالج بھی نام روشن ہوسکے ۔ ان خیالات کا اظہار آج عثمانیہ یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈ سوشیل سائنس کے قیام کے 75 سال تکمیل پر منعقدہ عثمانیہ یونیورسٹی کالج آف آرٹس اینڈ سوشیل سائنس کی پلاٹینم جوبلی سال تقریب کے موقع پر سابق پرنسپل آرٹس کالج پروفیسر شیو کے کمار بحیثیت اعزازی مہمان مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے لکچررس پر زور دیا کہ وہ طلباء میں پوشیدہ صلاحیتوں کو ابھارنے میں اپنی بھر پور مساعی جاری رکھیں اور وہ حود بھی ڈسپلن کو برقرار رکھیں اور طلباء کو بھی ڈسپلن کی ترغیب دیں تا کہ عثمانیہ یونیورسٹی جیسی عظیم اور مقدس یونیورسٹی کا اور یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبا کا ساری دنیا میں شہرت کا چرچہ برقرار رہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج اس آرٹس کالج کے فارغ کئی طلباء دنیا کے مختلف حصوں میں اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے یونیورسٹی کا نام روشن کرنے کے علاوہ اپنے مستقبل کو بھی سنوارا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آرٹس کالج جو دنیا کے مشہور اہم کالجس میں اپنی منفرد نوعیت رکھتا ہے جس کی 75 سال کی تکمیل پر پلاٹینم جوبلی سال کا انعقاد ایک مستحق اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عثمانیہ آرٹس کالج کے طلباء اپنے حصول تعلیم میں دلچسپی کے ساتھ ساتھ انقلابی تحریکوں میں بھی برابر کے شریک رہا کرتے ہیں ۔ اس موقع پر سابق وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر ٹی تروپتی راو، سابق پرنسپال پروفیسر کے ایس اپادھیائے ،سابق پرنسپل پروفیسر کے مدھو سدن ریڈی نے بھی مخاطب کیا ۔ اس موقع پر پرنسپال کالج ہذا پروفیسر ٹی کرشنا راو نے مخاطب کرتے ہوئے کالج کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور وائس پرنسپال پروفیسر ایم راملو نے اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر ڈین آرٹس فیکلٹی محترمہ میمونہ کے علاوہ کالج کے سابق پرنسپالس ،کالج عملہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ قبل ازیں عثمانیہ یونیورسٹی آرٹس کالج کی پلاٹینم جوبلی سال تقریب کا پروفیسر شیو کے کمار اور دیگرنے دیپ جلا کر آغاز کیا ۔