حیدرآباد ۔ 29 ۔ اگست : ( راست ) : عثمانیہ یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم Distance کے ڈگری کورسیس بی اے ، بی کام کے سپلیمنٹری امتحانات میں شرکت کے لیے فیس کے ادخال کی آج 30 اگست بغیر جرمانہ کے آخری تاریخ ہے ۔ 100 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ آخری تاریخ 6 ستمبر ہے ۔ ڈگری ، پی جی ، فاصلاتی میں داخلے اور معلومات کیلئے ایم آئی جی ایس جلوخانہ کامپلکس لاڈ بازار پر ربط کریں ۔۔