نئی عمارت کی تعمیر کیلئے پیشرفت ،سرینواس یادو کا دورہ ،ڈاکٹرس کی ذہن سازی
حیدرآباد۔6اگست(سیاست نیوز) وزیرسنیماٹو گرافی وکمرشیل ٹیکس رکن اسمبلی صنعت نگر مسٹر سرینواس یادونے آج غیرمتوقع طریقے سے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کا دورہ کیا۔بتایا جاتا ہے کہ اس موقع پرانہوں نے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے عہدیداروں کی ہاسپٹل کو مہندم کرنے کی ذہن سازی کیا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ چیف منسٹر کسی خفیہ ایجنڈے پر عمل آوری کررہے ہیں۔ عوام کی برہمی کو کچھ حد تک کم کرنے کے خیال سے چیف منسٹر دویوم قبل ہاسپٹل کو مہندم کرنے کے ارادے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا ۔ لیکن آج کے سرینواس یادو کے دورے سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ چیف منسٹر محض عوام کی برہمی کو دیکھتے ہوئے اس قسم کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے بموجب سرینوا س یادو نے آج عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کو اچانک پہنچ گئے اور ہاسپٹل کے ذمہ داران سے ملاقات کرکے مختصر وقفے میںدواخانے سے نکل گئے ۔ ہاسپٹل ذرائع کے بموجب سرینو اس یادو نے عمارت کی مخدوشی اور ڈاکٹرس مریضوں کو خطرہ لاحق ہونے کا بہانہ بنا کر ہاسپٹل کی قدیم ہرٹیج عمارت کو مہندم کرنے کے متعلق باور کروایا ہے ۔یاد رہے کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو نے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کا دورہ کرتے ہوئے عمارت اور مریضوں کو خطرہ لاحق ہونے کا بہانہ بناکر قدیم عثمانیہ دواخانہ کی عمارت کو مہندم کرنے اور وہا ںپر نئی عمارت قائم کرنے کا اعلان کیا تھااس کیساتھ ہی سیاسی وغیر سیاسی جماعتوں اور تنظیموں نے مخالفت کی او رچیف منسٹر کے فیصلے کی مذمت کی۔ اس کے علاوہ ماہرین تعمیرات بھی ہاسپٹل کا دورہ کرتے ہوئے عمارت کو خطرہ لاحق نہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور عمارت کی آہک پاشی اور مرمت کئے جانے کے متعلق تخمینہ بھی بتایا تھا جو انہدامی کاروائی پر خرچ ہونے والی رقم کا تیس فیصد حصہ ہے اس کے باوجود ریاستی وزیر سرینواس یادو نے آج دواخانہ عثمانیہ کو دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران سرینواس یادو کو اس بات کا ڈر خوف لاحق تھا کہ کہیں ان کی آمد کی اطلاع کے ساتھ ہی احتجاجی ہاسپٹل پہنچ جائیں ، اور اس لئے وہ بڑے ہی مختصر وقت میں یہا ںکا دورہ کرکے واپس چلے گئے۔واپسی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرینواس یادونے دواخانے میں خدمات انجام دے رہے ڈاکٹرس کی زندگیوں کو خطرہ لاحق قرار دیتے ہوئے دواخانہ عثمانیہ کی قدیم عمارت کو منہدم کرتے ہوئے وہاں پر ایک نئی عمارت کی تعمیر کولازمی قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت تلنگانہ دواخانہ کی قدیم عمارت کو مہندم کرتے ہوئے وہاں پر ایک نئی عمارت تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ نئی عمارت کا نام بھی عثمانیہ دواخانہ ہی ہوگا اور اس میں آصف جاہی دور کے حکمرانو ں کی تصاویر بھی آویزاں کئے جائیں گے۔ اس دورا ن سینئر کمیونسٹ قائد وصدر قومی تنظیم انصاف جناب سید عزیز پاشاہ ‘ صدر نشین ایچ اے ایس انڈیا مولانا سید طارق قادری‘ صدر ہلپ حیدرآباد میجر قادری‘ چیرمن ٹی آر سی مسٹر ایم ویدا کمار ‘ صدر وائس آف تلنگانہ کیپٹن پانڈو رنگاریڈی نے دواخانہ عثمانیہ کی قدیم عمارت کو مہندم کرنے کے متعلق چیف منسٹر کی دستبرداری کے بعد ریاستی وزیر سرینواس یادو کا دواخانہ عثمانیہ کے دورے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔