حیدرآباد ۔ 24؍ جون (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے ریاست کے قدیم و اہم گورنمنٹ میڈیکل کالجس پر پرنسپالس کا تقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ موجودہ زائد ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے پرنسپالس کو زائد ذمہ داریوں سے سبکدوش کرتے ہوئے پرنسپال کی حیثیت سے ڈاکٹر پی ششی کلا کو تعینات کیا گیا ۔ گاندھی میڈیکل کالج پرنسپال کی حیثیت سے ڈاکٹر او شراون کمار کو تعینات کیا گیا ۔ اور کاکتیہ میڈیکل کالج پرنسپال کی حیثیت سے ڈاکٹر ایس سندھیا کو تعینات کیا گیا ۔ جبکہ نلگنڈہ اور سوریہ پیٹ اضلاع میں قائم کئے دو نئے گورنمنٹ میڈیکل کالجس پر بھی گذشتہ دنوں دو خاتون ڈاکٹرس کو بحیثیت پرنسپالس مقرر کیا گیا ۔