عبدالکلام ، عالمی سائنسداں ، افغان صدر کا وزیراعظم سے اظہارتعزیت

نئی دہلی ۔29جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )افغان صدر اشرف غنی نے سابق صدر ہند اے پی جے عبدالکلام کو دنیا کے ایک نامور سائنسداں قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کے نام اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ ’’اے پی جے عبدالکلام کے انتقال کی اطلاع پر مجھے سخت صدمہ پہونچا ہے جو ہندوستان کے سابق صدر اور ایک عالمی سطح کے سرکردہ سائنسداں تھے‘‘۔ اشرف غنی نے مزید کہاکہ ’’میں آپ کو ، ہندوستانی عوام اور مرحوم عبدالکلام کے غمزدہ افراد خاندان کو دلی تعزیت پیش کرتا ہوں ‘‘ ۔ افغان صدر نے کہاکہ عبدالکام نے ہندوستان کے عظیم سائنسداں اور 11 ویں صدر کی حیثیت سے اپنے ملک کی مثالی خدمت کی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ عظیم ہندوستانی قوم مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی ‘‘۔