عبدالناصر مدنی کی ضمانت میں توسیع

نئی دہلی 22 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے بنگلور 2008 سلسلہ وار بم دھماکوں کے مشتبہ ملزم عبدالناصر مدنی کی ضمانت میں صحت کی بنیادوں پر ایک ماہ کی توسیع کردی ہے ۔ جسٹس جے چلمیشور اور جسٹس اے کے سیکری کی بنچ نے کہا کہ کرناٹک نے مدنی کی ضمانت میں توسیع کی مخالفت کی ہے اس لئے وہ احکام میں مداخلت نہیں کر رہے ہیں۔ مدنی کو پہلے 11 جولائی کو ایک ماہ کی ضمانت دی گئی تھی ۔