قاہرہ 4 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے آج جزیرہ نما سینائی کا غیر معلنہ دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر یہاں خطرناک خود کش حملو کا جواب دینے میں مصروف فوجی دستوں سے ملاقات کی ۔ ان کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔ کہا گیا ہے کہ صدر عبدالفتح السیسی نے شمالی سینائی میں فوجی دستوں اور پولیس فورس کا معائنہ کیا ہے ۔ دفتر سے جاری بیان مے دیگر تفصیلات کے افشا سے گریز کیا گیا ہے ۔ السیسی کی حکومت نے شمالی سینائی کے ٹاون زوید میں باغیوں کے خلاف فضائی حملے کئے تھے ۔ یہ گروپ القاعدہ سے الحاق رکھتا ہے اور یہاں تخریب کار سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔ فضائی حملوں میں یہا کئی افراد کے ہلاک ہوجانے کی اطلاع ہے ۔ فوج نے کہا تھا کہ یہاں جھڑپوں میں 17 فوجی سپاہی اور 100 تخریب کار ہلاک ہوگئے تھے ۔ تاہم طبی و سکیوریٹی ذرائع نے کہا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 70 تھی اور ان میں اکثریت سپاہیوں کی تھی ۔ اس کے علاوہ عسکری گروپ کے ارکان بھی مہلوکین میں شامل تھے ۔ السیسی کے آج شمالی سینائی کے دورہ کا کوئی باقاعدہ پروگرام طئے نہیں ہوا تھا اور نہ اسکا اعلان کیا گیاتھا ۔ وہ اچانک غیر معلنہ دورہ پر سینائی پہونچے اور یہاں فوجیوں سے ملاقات کی ۔