عبدالرشید غازی کیس مشرف یکم مارچ کو طلب

اسلام آباد ، 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عدالت نے عبدالرشیدغازی قتل کیس میں پرویز مشرف کو یکم مارچ کو طلب کرلیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی عدالت میں غازی قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر مشرف کے وکلاء کے جانب سے عدالت میں ملزم کی ہفتہ کے دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ مشرف آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔ عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت سے قبل اس کیس کا نیا ضمنی چالان داخل کرنے کی بھی ہدایت کی۔