عاپ ایم ایل ایز کی نااہلی پر حکم التواء دینے سے دہلی ہائیکورٹ کا انکار

نئی دہلی ۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے عام آدمی پارٹی (عاپ) کے 20 ارکان اسمبلی کو منفعت بخش عہدہ پر فائز رہنے کے سبب ایوان کی رکنیت سے نااہل قرار دینے مرکز کے اعلامیہ پر حکم التواء جاری کرنے سے آج انکار کردیا لیکن ضمنی انتخابات کی تواریخ کے اعلان جیسے مابعد کے اقدامات کرنے سے الیکشن کمیشن کو 29 جنوری تک روک دیا۔ جسٹس وائیبھو باکھرو نے منفعت بخش عہدہ پر فائز رہنے کے سبب نااہل قرار دیئے جانے والے عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کی جانب سے چیلنج کرتے ہوئے دی گئی درخواست پر الیکشن کمیشن اور مرکز سے جواب طلب کیا۔