’عاپ‘کی شکست کجریوال کی منفی سیاست کا نتیجہ:امیت شاہ

نئی دہلی، 27اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے دہلی کے تینوںمیونسپل کارپوریشنس (ایم سی ڈی) میں عام آدمی پارٹی (عاپ) کی شکست کو چیف منسٹر کجریوال کی منفی سیاست کا نتیجہ بتایا ہے ۔ امیت شاہ نے ایک ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو میں کہا کہ منفی سیاست کی وجہ سے ہی کجریوال کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ دہلی کے تینوں کارپوریشنوں کے کل جاری کردہ انتخابی نتائج میں بی جے پی ہیٹ ٹرک لگانے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ عاپ کو کرارا جھٹکا لگا ہے ۔ بی جے پی صدر نے کہا کہ کجریوال کو شکست تسلیم کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا ’’میں کجریوال کی بات یاد دلانا چاہتا ہوں ۔ وہ کہتے تھے ’رائٹ ٹو ریکال‘ہونا چاہیے ، دہلی کے عوام نے ’رائٹ ٹو ریکال‘کا پیغام دیا ہے ، اب کجریوال کو اس پر غورکرنا ہے ‘‘۔ای وی ایم میں خرابی کے کجریوال کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اُنھوں نے یاد دلایاکہ 2015ء میں ’عاپ‘ کی کامیابی پر انہوں نے خود مبارک باد پیش کی تھی اور اب انہیں بھی شکست تسلیم کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ تھی تو پنجاب میں کانگریس کس طرح کامیاب ہوئی۔ کجریوال ای وی ایم کی گردان پر منفی سیاست کرتے ہیں۔امیت شاہ نے دعویٰ کیا کہ عاپ اندرونی خلفشارکا شکار ہے ، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بی جے پی کجریوال کی پارٹی کو توڑنے کی کوشش نہیں کر رہی ہے ۔امیت شاہ نے ایم سی ڈی انتخابات میں بی جے پی کی زبردست جیت کے لئے ریاستی صدر منوج تیواری کی تعریف کی لیکن وہ یہ سوال ٹال گئے کہ کیا اگلے اسمبلی انتخابات میں تیواری پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے امیدوار ہوں گے ۔

 

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کو سمن
الیکشن کمیشن کو جھوٹی اطلاع فراہم کرنے پر میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کا اقدام
نئی دہلی ۔ 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سوم دت کو یہاں کی مقامی عدالت نے سمن جاری کیا ہے۔ ان پر الزام ہیکہ انہوں نے الیکشن کمیشن میں داخل کردہ ان کے حلفنامہ میں فراہم کردہ معلومات غلط اور گمراہ کن ہے۔ 2015ء دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران انہوں نے الیکشن کمیشن میں غلط معلومات داخل کئے تھے۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ابھیلاش ملہوترہ نے کہا کہ بادی النظر میں یہ واضح  ہوتا ہیکہ صدر بازار حلقہ سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی کے والدین کا ان پر انحصار ہے لیکن انہوں نے اس معلومات کو پوشیدہ رکھا اور ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کردہ تفصیلات میں والدین کی جائیداد کو اپنا اثاثہ بتایا۔ عدالت نے دت کو سمن جاری کرتے ہوئے ہدایت دی ہیک وہ 13 اکٹوبر کو حاضر عدالت ہوں۔ حکمراں پارٹی عام آدمی پارٹی کے ایک درجن ارکان اسمبلی پر مختلف مقدمات درج ہیں۔ 2015ء میں اروند کجریوال حکومت کے قیام کے بعد جن  ارکان اسمبلی پر مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ان میں سابق وزیرقانون جتیندر تومر کو جعلی ڈگری داخل کرنے پر گرفتارکیا گیا تھا۔ اوکلہا ایم ایل اے امانت اللہ خاں کو بھی ایک خاتون کی عصمت ریزی اور قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا ت