عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف کشمیر میںآج ہڑتال

سرینگر 24 جون ( سیاست ڈآٹ کام ) علیحدگی پسندوں نے مبینہ طور پر سکیوریٹی فورسیس کی فائرنگ میں حالیہ عام شہریوں کی اموات پر کل کشمیر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ آج سکیوریٹی فورسیس کی فائرنگ میں مبینہ طور پر ایک 23 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا جب یہاں کچھ نوجوان فورسیس پر سنگ باری کر رہے تھے ۔ علیحدگی پسند تنظیموں کے ایک ترجمان نے اسطرح کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ان کی تنظیموں نے فائرنگ میں عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف کل ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سکیوریٹی فورسیس جموں ۔ سرینگر شاہراہ پر امرناتھ یاترا کے پیش نظر انتظامات کر رہی ہیں۔