نئی دہلی : پنجاب کے فتح گڑھ صاحب کے عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ہریندرسنگھ کھالسہ کو پارٹی سے معطل کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا آج بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے ۔ ہریندر سنگھ آج مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے ملاقات کر کے بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں ۔ ہریندر سنگھ کا تعلق نچلے طبقہ سے ہے ۔ انہوں نے 2014ء میں عام آدمی پارٹی کی ٹکٹ پر لوک سبھا انتخابات جیتے ہیں ۔
لیکن 2015ء میں پارٹی نے انہیں معطل کردیا ہے ۔ انہوں نے آج جب بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ واضح رہے کہ پنجاب میں بی جے پی نے مقامی سیاسی پارٹی شرومانی اکالی دل سے اتحاد کر کے ۱۳؍ لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن لڑرہی ہے ۔