عام آدمی پارٹی کے تلنگانہ و آندھرا کے 92 امیدواروں کا اعلان

حیدرآباد 7 اپریل ( سیاست نیوز ) عام آدمی پارٹی نے تلنگانہ اسمبلی کیلئے 63 اور آندھرا اسمبلی کیلئے 2 امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دے کر اعلان کردیا ہے ۔ عام آدمی پارٹی تشہیری مہم کمیٹی کے کنوینر بی راما کرشنما راجو نے کہا کہ آج 63 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیما آندھرا کیلئے مابقی امیدواروں کا بعد میں اعلان کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ اور رائلسیما دونوں ہی میں پارٹی نے امیدواروں کے انتخاب میں احتیاط سے کام لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ اور آندھرا میں عام آدمی پارٹی کے اسمبلی انتخابات میں مقابلہ نہ کرنے کی افواہیں گشت کر رہی ہیں جو درست نہیں ہیں ۔ یہ بے بنیاد افواہیں پارٹی کو نقصان پہونچانے پھیلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے اب تک تلنگانہ اور سیما آندھرا کے حلقوں سے 92 امیدواروں کا اعلان کردیا ہے ۔