حیدرآباد 4 اپریل ( پی ٹی آئی ) عام آدمی پارٹی نے سیما آندھرا اور تلنگانہ میں اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے ۔ ملک پیٹ حلقہ سے ایک آٹو ڈرائیور سریدھر کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ بصارت سے معذور وکیل چندر سپریہ کو ملکاجری سے ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ پاڈیرو سے قبائلی نوجوان سیداری سرینو کو امیدوار بنایا گیا ہے ۔ موہن کمار یمگنور سے امیدوار ہونگے جبکہ دلت سماجی کارکن چندرا پرکاش کو ابراہیم پٹنم سے ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ این آر آئی سیرا رممیش کمار وجیا نگرم سے امیدوار ہونگے ۔ پارٹی نے آج تلنگانہ سے 31 اور سیما آندھرا سے 29 امیدواروں کا اعلان کیا ہے ۔پارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس نے ٹکٹوں کے الاٹمنٹ میں دیانتداری کو بنیاد بنایا ہے ۔