حیدرآباد ۔ یکم ؍ ڈسمبر (راست) عام آدمی پارٹی تلنگانہ، بہادرپورہ کے حلقہ میں ایک اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے مسٹر آر وینکٹ ریڈی کنوینر تلنگانہ نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ عام آدمی پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اس سے جڑ جائیں۔ وہ یہاں حیدرآباد فنکشن ہال کشن باغ حیدرآباد میں کہا کہ نئی دہلی میں عام آدمی پارٹی نے رشوت خوری کے لگام کیلئے لوک پال بل دہلی اسمبلی میں منظور کیا ہے اور تلنگانہ کی ترقی کیلئے عام آدمی مصروف ہے جس کی صدارت مسز شیخ نسیم بیگم نے کی جوکہ بہادرپورہ اسمبلی حلقہ کی انچارج بھی ہیں۔ اس موقع پر پروفیسر ایل ولیشور راؤ سابق صدر جرنلزم عثمانیہ یونیورسٹی و ترجمان عام آدمی پارٹی نے مخاطب کیا۔