عام آدمی پارٹی کا تمام 119 نشستوں پر مقابلہ : سومناتھ بھارتی

نئی دہلی 22 ستمبر ( پی ٹی آئی ) عام آدمی پارٹی تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں تمام 119 نشستوں سے مقابلہ کریگی ۔ پارٹی کے جنوبی ہند کے انچارچ و دہلی رکن اسمبلی سومناتھ بھارتی نے کل یہ بات کہی ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ عام آدمی پارٹی سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ بہوجن لیفٹ فرنٹ میں شمولیت اختیار کرلے جس میں سی پی ایم بھی شامل ہے تاہم ان کی پارٹی نے اس تجویز کو مسترد کردیا ہے ۔ بھارتی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ تلنگانہ کے عوام ٹی آر ایس اور کانگریس کی بدعنوانیوں اور نا اہلیوں کا متبادل تلاش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کے سی آر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جھوٹے وعدے کرنے کا الزام عائد کیا ۔