عام آدمی پارٹی کاحج ہاؤز پر کل دھرنا پروگرام

حیدرآباد۔ 28 اگست (این ایس ایس) عام آدمی پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ غریب اقلیتوں کے لئے حکومت کے اعلان کے مطابق اقلیتی کارپوریشن سے قرضہ جات کی اجرائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پارٹی 30 اگست کو حج ہاؤز، نامپلی پر دھرنا منظم کرے گی۔ آج یہاں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے عاپ اسٹیٹ لیڈر محمد عبدالقادر پاشاہ نے الزام عائد کیا کہ اقلیتی کارپوریشن قرضہ جات کی اجرائی کو نظرانداز کررہا ہے، حالانکہ 1.70 لاکھ اقلیتی اشخاص نے قرض کیلئے درخواست دی ہے۔ کارپوریشن کی جانب سے وقت پر قرض جاری نہ کئے جانے کی وجہ سے درخواست گذاروں کو کافی مشکلات ہورہی ہیں۔