عام آدمی پارٹی حکومت کے مطالبات زر پیش

نئی دہلی ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی حکومت نے آج دہلی اسمبلی میں آئندہ 3 ماہ کیلئے مطالبات زر پیش کردیئے اور اعلان کیا کہ 17,750 کروڑ روپئے مالیتی مکمل بجٹ برائے 2015-16ء تین ماہ بعد پیش کیا جائے گا۔ مطالبات زر پیش کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا نے کہا کہ حکومت مکمل بجٹ عوام کے ساتھ مشاورت کے بعد پیش کرے گی تاکہ مختلف شعبوں کیلئے ترجیحات کا تعین کیا جاسکے۔