عامر کی فلم ’’ پی کے ‘‘ کا اسکرپٹ ہے انتہائی دلچسپ

عامر خان کی آنے والی فلم ’’ پی کے ‘‘ کی پوری کہانی تو سامنے نہیں آئی لیکن فلم کے پروڈکشن ٹیم سے وابستہ ایک شخص نے ہمیں فلم کے پلاٹ کی اطلاع دے دی ہے ’’ پی کے ‘‘ ایک ایسے عجیب شخص کی کہانی ہے جو شہر بہت جاتا ہے یہ شخص اپنے عجیب و غریب اور بچوں جیسی حرکتیں کرنے والے سوالات سے اپنے آس پاس کے لوگوں کو سونچنے پر مجبور کردیتا ہے ’’ پی کے ‘‘ اتنا غیرمعمولی ہے کہ لوگ اس کی باتوں پر سونچنے کیلئے راضی بھی ہوجاتے ہیں اتنا ہی نہیں لوگ ’’ پی کے ‘‘ کی نظروں سے ہی دنیا کو دیکھنے لگتے ہیں اس سفر میں پی کے کے کئی دوست اور دشمن بھی بن جاتے ہیں لیکن پی کے اپنی سونچ سے ماحول میں تبدیلی لے آتا ہے یہ ایک ایسی کہانی ہے جس کا پلاٹ دوستی جذبات اور پیار کے اطراف گھومتی ہے یہ فلم راجکمار ہیرانی کی پرانی فلموں سے بیحد الگ ہوگی اور اس فلم میں عامر خان کا تبدیل شدہ روپ بھی نظر آئیگا اس فلم میں عامر خان کے علاوہ انوشکا شرما ،سشانت سنگھ راجپوت اور بون ایران ، سنجے دت جیسے ستارے نظر آئیں گے ۔