حیدرآباد۔ 26 نومبر (سیاست نیوز) بالی ووڈ اسٹار عامر خاں اور ان کی اہلیہ کرن راؤ گزشتہ دنوں سے اخبارات کی سرخیوں میں ہیں۔ عامر خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میری اہلیہ دیش چھوڑ کر جانے کا ارادہ ظاہر کررہی ہیں۔ اس سلسلے میں یہ خبر بھی عام ہوئی ہے کہ عامر خان کی اہلیہ کرن راؤ کا تعلق ضلع محبوب نگر کے ونپرتی مقام سے ہے۔ ونپرتی کے راجہ رامیشور راؤ کے خاندان سے قریبی تعلق رکھنے والے ایڈوکیٹ کرن کمار نے کہا کہ عامر خاں کی اہلیہ کرن راؤ ونپرتی کے راجہ رامیشور راؤ کی اہلیہ شانتا رامیشور راؤ کے بھائی کی بیٹی ہے۔ اس طرح ان کا تعلق ونپرتی سے ہے۔ کرن راؤ کے والد انجینئر ہیں۔