عامر خان ستیہ میو جیتے اگلے سیزن میں می ٹو مومنٹ پر ایک ایپی سوڈ پیش کریں گے

بالی ووڈ پرفیکشنسٹ عامر خان جن کا سابقہ ستیہ میوجیتے پروگرام کئی ایک عوامی موضوعات کی وجہ عوام میں بے حد مقبول اور معلوماتی رہا ہے۔ اب اس کے اگلے سیزن میں عامر ’’می ٹو مومنٹ‘‘ پر ایک ایپی سوڈ پیش کریں گے اس کے ابھی تک تین سیزنس پیش کئے جاچکے ہیں اور اس کا آخری سیزن 2014 میں آن ایر ہوا تھا اب اس کے اگلے سیزن کی جنوری 2019 میں شروعات ہوگی اور ’’می ٹو مومنٹ‘‘ سے اس کی شروعات ہوگی۔

گلشن کمار بائیوپک میں عامر خان کا مرکزی کردار

ٹی سیریز کمپنی کے مالک آنجہانی گلشن کمار کی زندگی پر بنائی جارہی فلم میں عامر خان جہاں گلشن کمار کا مرکزی کردار کرتے نظر آئیں گے وہیں ان کے مقابل سوناکشی سنہا کو سائن کئے جانے کی خبر ہے۔ پروڈیوسر بھوشن کمار کی جانب سے پروڈیوس یہ فلم مغل جسے سبھاش کپور ڈائرکٹ کرنے والے تھے انہیں می ٹو مومنٹ کے تحت جنسی ہراسانی کے الزامات پر عامر خان نے فلم سے باہر کردیا تھا۔ اب فلم کے معاون پروڈیوسر عامر خان کو نئے ڈائرکٹر کی تلاش ہے۔