ممبئی،25دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)مشہور اداکار عامر خان اب اوشو پر بننے والی فلم میں کام نہیں کریں گے ۔ایسی خبریں تھیں کہ اداکار عامر خان ڈیجیٹل ورلڈ میں ڈیبیو کرنے والے ہیں۔عامر اوشو پر بننے والی ایک ویب سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تھے ۔اس ویب سیریز کی یدایت کپور اینڈ سنز کے ہدایت کار شکن بترا کررہے ہیں۔کہا جارہا ہے عامر خان اس بڑے پروجیکٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔اس کی وجہ سے ان کا زیادہ فیس مانگنا ہے ۔بتایا جارہا ہے کہ فلم سازوں نے عامر کو کم فیس کے لئے منانے کی کافی کوشش کی،لیکن بات نہیں بنی۔عامر کے ساتھ اس سیریز میں عالیہ بھٹ کو بھی سائن کیا جارہا تھا۔