عامرخان کی وزیراعظم سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر عامرخان نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ ساوتھ بلاک میں ہوئی اس ملاقات کو وزیراعظم کے دفتر سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق خیرسگالی ملاقات قرار دیا گیا ہے۔ 49 سالہ عامر خان نے بعدازاں کہا کہ وزیراعظم نے انہیں تیقن دیا ہیکہ انہوں نے (عامر) جو معاملات ان کے سامنے پیش کئے ہیں، ان پر غوروخوض کیا جائے گا۔ عامرخان نے ٹوئٹر پر تحریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ نریندر مودی کے بیحد شکرگذار ہیں کہ انہوں نے اپنے قیمتی وقت میں کچھ وقت میرے لئے نکالا۔