عالیہ بھٹ کی نیویاک کو پرواز

عالیہ بھٹ نے دھرما پروڈکشن کے بینر پر بننے والی پروڈیوسر کرن جوہر کی فلم کلنک کی کارگل میں شوٹنگ کی تکمیل کے بعد نیویارک کے لئے اپنی اڑان بھری ہے جہاں رشی کپور زیر علاج ہیں۔ رشی کپور کی نیویارک میں عیادت کرنے والوں میں پرینکا چوپڑہ، سونالی بیندرے اور انوپم کھیر شامل ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ عالیہ بھی ان کی عیادت کے لئے گئی ہوئی ہیں۔ خبریں ہیں کہ رنبیر عالیہ سے کافی قریب ہیں اور نیتو اور رشی بھی عالیہ کو بہت پسند کرتے ہیں۔

پریتی زنٹا کی ’’بھیاجی سوپر ہٹ‘‘ سے واپسی

ڈمپل گرل پریتی زنٹا اپنی فلم ’’بھیاجی سوپر ہٹ‘‘ کو لے کر کافی خوش ہے۔ وہ طویل وقت کے بعد اس فلم سے بڑے پردے پر واپسی کی ہیں۔ انہوں نے کہا میں اس دیسی کردار کو کافی انجوائے کررہی ہوں، لیکن جب شوٹ چل رہا تھا تب تک کافی نروس تھی۔ میں نے 38 فلمیں کی ہیں لیکن آج تک ایسا کردار نہیں کیا۔ پریتی زنٹا نے بتایا کہ کبھی کسی نے ایسا رول آفر نہیں کیا کسی نے سوچا بھی نہیں کہ میں ایسا کردار نبھا سکتی ہوں کوئی مجھے دیسی رول نہیں دے رہا تھا جب میں نے ایکٹنگ چھوڑ دی تو یہ کیریکٹر مجھے ڈھونڈتا چلا آیا۔ سنی دیول نے فلم کے لئے اپروچ کیا جب ہم اسکرپٹ سن رہے تھے تو میں ہنس ہنس کے مرگئی۔