عالم اسلام کی ممتاز شخصیت شیخ رواس قلعہ جی کا انتقال

نئی دہلی ۔ 23 ۔ اپریل (پریس ریلیز) اسلامک فقہ اکیڈیمی انڈیا اور عالم اسلام کی ایک ممتاز شخصیت اور اپنی ذات میں مکمل انسائیکلو پیڈیا شیخ رواس قلعہ جی کا 80 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ قلعہ جی شام کے شہر حلب میں پیدا ہوئے اور اعلیٰ تعلیم انہوں نے دمشق یونیورسٹی سے حاصل کی جبکہ جامعہ ازہر سے انہوں نے پی ایچ ڈی بھی کیا ۔ مرحوم نہایت خلیق اور وضعدار تھے اور ہر ایک سے محبت سے ملتے ہوئے علمی موضوعات پر طویل گفتگو کیا کرتے تھے ۔ اللہ تعالیٰ ان کی علمی اور تحقیقی خدمات کو قبول فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے ۔ (آمین)