عالمی یوم ماحولیات پر مرکزی وزیر جاؤڈیکر کی شجرکاری

نئی دہلی 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر پارلیمنٹ کے احاطہ میں شجرکاری کا کام انجام دیں گے۔ جبکہ افسانوی کرکٹ کھلاڑی کپل دیو اور اداکار جیکی شراف اُن کے ہمراہ شجرکاری کی تقریب میںشرکت کریں گے۔ مرکزی وزیر جاؤڈیکر نے سابق مرکزی وزیر نتن گڈکری کے اِس فیصلے کی ستائش کی کہ وہ قومی شاہراہ پر تعمیری سرگرمیوں کے دوران اپنی میعادِ وزارت کے دوران 125 کروڑ درخت نصب کریں گے۔ یہ درخت قومی شاہراہ کی دونوں جانب مودی دور حکومت میں نصب کئے جائیں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ گڈکری جو کچھ فیصلہ کرتے ہیں اُس کے پیچھے دوررس نظریہ ہوتا ہے۔ مرکزی وزیر ماحولیات نے کہاکہ اُن کی وزارت شجرکاری کا آغاز کرے گی اور اِس کا آغاز اسکولس میں نرسری کے طلبہ کے پروگرام سے ہوگا۔