سماج کی تشکیل پر زور:کمشنر جی ایچ ایم سی
حیدرآباد،4جون(یواین آئی)کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)جناردھن ریڈی نے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ منگل کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر 2022تک پلاسٹک سے پاک سماج کی تشکیل کے لئے عوام میں بیداری پیداکرنے کے مقصد سے مہم چلائی جائے ۔انہوں نے افسروں سے کہا کہ ایسے سوچھ پروگرام کو انجام دینے کے لئے رہائشی ویلفیر ایسوسی ایشنس کے ساتھ شراکت داری کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس سال 5جون سے 2019تک کے سال کو سوچھ سال قرار دیا گیا ہے ۔اس پروگرام کی نگرانی کے لئے تمام بازاروں اور اسپتالوں کے ساتھ ساتھ دفاتر میں سوچھ کمیٹیاں بنائی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرس ان منصوبوں پر عمل کے نتائج کا جائزہ لیں گے ۔