انسداد امراض قلب پر شعور بیداری ، مفت میڈیکل ڈاکٹر امام الدین
حیدرآباد ۔ 28 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : قلبی امراض سے متعلق عوام میں وسیع پیمانے پر شعور بیداری لانا ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صدر کارڈیالوجیکل سوسائٹی آف انڈیا تلنگانہ چاپٹر ڈاکٹر امام الدین نے ورلڈ ہاٹ ڈے واک کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں کہا کہ 29 ستمبر کو نیکلس روڈ پر پاور دی ہارٹ دھیم کے ذریعہ واک کا اہتمام کیا جائے گا اور اس واک کے لیے ’ ٹی شرٹ ‘ کی اجرائی کے بعد انہوں نے بتایا کہ ملکی سطح پر قلبی امراض میں کافی اضافہ ہورہا ہے جو کہ قابل ستائش ہے ۔ ماضی قریب تک 50-30 کی عمر کے درمیان قلب پر حملے کے واقعات رونما ہوتے تھے مگر اب 30 برس عمر کے اندر ہی قلب پر حملہ ہورہے ہیں ۔ اس سے یہ بات ثابت ہورہی ہے کہ امراض میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس کی وجہ بروقت غذا کا عدم استعمال اور سخت غذائی اشیاء کے استعمال کے علاوہ دیگر کئی وجوہات ہیں ۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ آندھرا پردیش و تلنگانہ ریاستوں میں 40 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد میں 33 فیصد افراد قلب پر حملہ کا شکار ہورہے ہیں اور ورلڈ ہاٹ ڈے کے موقع پر نکلس روڈ پر قلب سے متعلق بی پی ، کولسٹرول اور ای سی جی وغیرہ کا مفت ٹسٹ کیا جائے گا ۔ تنظیم کی ریاستی نائب صدر محترمہ جیوتسنا نے کہا کہ روزانہ چہل قدمی کے ذریعہ اس بیماری پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ علاوہ ازیں غذائی عادات میں احتیاط کے ساتھ بیماری لاحق ہونے سے پہلے حفظ ماتقدم ہی بہترین صحت کا ضامن ہے ۔ اس پروگرام میں سوسائٹی کے نائب صدر ڈاکٹر آدی کیشوا نائیڈو ، سکریٹری سائی روی شنکر ، روی کانت ، راجیش اور دیگر نے شرکت کی ۔۔