عالمی یوم سیاحت کے ضمن قومی سطح کے مقابلے

حیدرآباد ۔ 11 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ٹراویل مینجمنٹ نیلور کی جانب سے عالمی یوم سیاحت کے پروگرامس کے سلسلہ میں 27 ستمبر کو قومی سطح کے مقابلوں کا اہتمام کیا جائے گا ۔ یہ مقابلے ہیں : سیاحت اور عام بیداری پر کوئز ، ٹورازم پر مباحثہ ، سیاحت میں کمیونٹی کی شرکت پر پینٹنگ اور ٹورازم اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ پر تحریری مقابلہ ۔ گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس طلبہ 16 ستمبر سے قبل iittmsouth.org پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔ تفصیلات 8712117774 سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔۔
وہیکل لونس میں اضافہ کرنے
Magma Fincorp کا نشانہ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ماگما فن کارپ لمیٹیڈ کی جانب سے آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں وہیکل لونس پر زیادہ توجہ دی جائے گی ۔ میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے مسٹر دھروباشیش بھٹا چاریہ ، وائس پریسیڈنٹ اینڈ ہیڈ سیلس نے بتایا کہ کامرس اور ٹریکٹرس کے لیے قرضہ جات میں اضافہ کے ساتھ وہ جاریہ مالیاتی سال میں 20 فیصد اضافہ کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کمپنی نے 31 مارچ 2014 کو ختم ہونے والے مالیاتی سال کے دوران ان دو ریاستوں میں 562 کروڑ روپئے کے قرضہ جات فراہم کئے ۔ آندھرا اور تلنگانہ میں اس کی 24 برانچس ہیں۔۔
پرائم ہاسپٹلس میں بڑے ٹیومر سے
متاثرہ مریضوں کا کامیاب علاج
حیدرآباد ۔ 11 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : پرائم ہاسپٹلس پر گردن کے غدود میں ایک بڑے ملائم ٹیومر سے متاثرہ مریض کا کامیابی کے ساتھ علاج کیا گیا ۔ اس ٹیومر کا وزن 2.8 کلو تھا جو دنیا میں دوسرا بڑا ٹیومر ہے ۔ آج یہاں یہ بتاتے ہوئے ڈاکٹر وینگل راؤ ، کنلسٹنٹ کارڈیو تھوراسک سرجن ، ڈاکٹر کرن کمار انیستھیسیا لوجسٹ اور ڈاکٹر ستیش ریڈی ڈائرکٹر پرائم ہاسپٹلس نے بتایا کہ رائلسیما کا نوجوان مریض عرصہ دراز سے سانس لینے میں دشواری ، سینے میں تکلیف اور خشک کھانسی سے متاثر تھا اور اس نے کئی ڈاکٹرس سے رجوع کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ پھر یہ مریض پرائم ہاسپٹلس پہنچا جہاں اس کے اس بڑے ٹیومر کی تشخیص کی گئی ۔ ڈاکٹر وینگل راؤ اور ان کی ٹیم نے اس ٹیومر کو نکالنے کے لیے سرجری کرنے کا فیصلہ کیا اور سرجری کرتے ہوئے مریض صدام حسین کا کامیابی کے ساتھ علاج کیا ۔۔