عالمی یوم سیاحت تقاریب ،مقابلے اور انعامات کی تقسیم

حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہاسپٹالیٹی مینجمنٹ ( این آئی ٹی ایچ ایم ) ، فیکلٹی نے طلبہ کے ساتھ عالمی یوم سیاحت تقاریب کے حصہ کے طور پر مقابلوں کا انعقاد کیا ۔ سیاحتی کوئز ، مضمون نویسی بعنوان ’ ایک بلین سیاح اور ایک بلین مواقع ‘ پوسٹر ڈیزائننگ ، فوٹو گرافی ، پوسٹر میکنگ ، فوڈٹیلس ، سیاحتی مباحث ایف اینڈ بی چیلنج اور پکوان کے چیلنج پر یہ مقابلے منعقد ہوئے ۔ کئی طلبہ نے کلزی اکیڈیمی آف انڈیا ، ریجنسی کالج آف ہوٹل مینجمنٹ ، سری شکتی کالج آف ہوٹل مینجمنٹ کالج اور این آئی ٹی ایچ ایم سے بڑی تعداد میں شرکت کیے ۔ اختتام پر تہذیبی پروگرام منعقد کیا گیا ۔ مسٹر پرادیپ کمار دت وائس پریسیڈنٹ ( ایچ آر اے ) ٹی ایس اینڈ وی پی کپاڈیا ہوٹلس اینڈ ریزارٹس نے کہا کہ ہر ایک کو عہد کرنا چاہئے کہ جہاں وہ جائیں وہاں ریاست کی تہذیب کو فروغ دیں اس طرح ہر شہری سیاحت کی حوصلہ افزائی کرسکتا ہے اور اس کو فروغ دے سکتا ہے ۔ مسٹر سشیل کپاڈیا ایم ڈی کپاڈیا ہوٹلس اینڈ ریزارٹس پرائیوٹ لمٹیڈ مسٹر شنکر ریڈی اسسٹنٹ ڈائرکٹر ، انڈین ٹورازم (حیدرآباد ) ، اور اجئے کمار رامیڈی ٹی اے اے آئی چیرمین و ڈائرکٹر لارین ٹورس اینڈ ٹراویلس اور دیگر مہمانان اعزازی میں شامل تھے ۔ طلبہ نے تہذیبی کاسٹیومس میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں اور دنیا کے چند ایک ممالک پر مظاہرہ کیا ۔ بعد ازاں مقابلوں میں جیتنے والوں کو انعامات تقسیم کئے گئے ۔ آخر میں پرنسپل مسٹر کے واسودیون نے اظہار تشکر کیا ۔۔