عالمی یوم سوریاسیس، نظامیہ صدر شفاء خانہ میں شعور بیداری پروگرام

حیدرآباد 29 اکٹوبر (پریس نوٹ) ڈاکٹر پروین سلطانہ سپرنٹنڈنٹ نظامیہ صدر شفاء خانہ چارمینار کے بموجب عالمی یوم سوریاسیس کے موقع پر 31 اکٹوبر کو صبح 10 بجے ایک شعور بیداری پروگرام منعقد ہوگا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر میر یوسف علی اڈیشنل ڈائرکٹر یونانی (ڈپارٹمنٹ آف آیوش)، ڈاکٹر شہزادی سلطانہ پرنسپل نظامیہ طبی کالج اور ڈاکٹر محمد سلیم پریسیڈنٹ (ٹی یو ایم او اے) شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر محمد اسماعیل سینئر میڈیکل آفیسر انچارج شعبہ جلدی امراض نے کہا ہے کہ تشخیص شدہ سوریاسیس سے متاثرہ مریضوں کو پہلے مرحلہ میں علاج کے لئے منتخب کیا جائے گا اور مریضوں کی دس یوم کی تحقیق شدہ مفت ادویات اور خصوصی طور پر تیار کردہ مرہم اور ایک ڈاٹا کارڈ دیا جائے گا۔ متاثرہ مریضوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنے ساتھ آدھار کارڈ کا زیراکس اور سابقہ رپورٹس لے کر آئیں اور اس سنہرے موقع سے استفادہ کریں کیوں کہ یونانی طریقہ علاج میں ہی سوریاسیس کا مؤثر علاج موجود ہے۔