مریضوں میں ادویات کی تقسیم، ڈاکٹر میر یوسف علی کا خطاب
حیدرآباد۔/30اکٹوبر، ( پریس نوٹ ) ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن کی جانب سے آج ساری دنیا میں سوریاسیس کے تعلق سے شعور بیداری پروگرام منعقد ہوا۔ ڈاکٹر پروین سلطانہ سپرنٹنڈنٹ نظامیہ نے صدارت کی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر میر یوسف علی ایڈیشنل ڈائرکٹر یونانی اور اعزازی مہمان کی حیثیت سے ڈاکٹر شہزادی سلطانہ پرنسپل گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج نے شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد اسمعیل سینئر میڈیکل آفیسر شعبہ جلدی امراض نے مریضوں میں یونانی ادویات کی کٹ تقسیم کی۔ قبل ازیں مریضوں کو سوریاسیس کے اثرات اور اس سے تحفظ کے تعلق سے تفصیلات بیان کی گئیں۔ مریضوں کو صاف ستھرے ماحول اور تغذیہ بخش اغذیہ کے استعمال اور تیز اور مسالہ دار غذاؤں سے پرہیز کا مشورہ دیا گیا تاکہ اپنے آپ کو جلدی امراض سے محفوظ رکھ سکیں۔ ڈاکٹر فرحت آر اء وائس پرنسپل، ڈاکٹر ہیم لتا آر ایم او، ڈاکٹر محمد سلیم،ڈاکٹر عاقلہ سلطانہ، ڈاکٹر احمد شفیع الدین اور ڈاکٹر مقصود علی کے علاوہ دیگر شعبہ جات کے ڈاکٹرس، پی جی اسکالرس اور ہاوز سرجنس کی کثیر تعداد نے اس پروگرام میں شرکت کی۔