عالمی معیشت میں عظیم معاشی انحطاط کا انتباہ : گورنر آر بی آئی

لندن 26 جون (سیاست ڈاٹ کام )عالمی معیشت بتدریج عظیم انحطاط جیسے مسائل کی جانب کھسک رہی ہے جیسے کہ 1930 کی دہائی میں میں پیدا ہوئے تھے آر بی آئی کے گورنر رگھو رام راجن نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ریزرو بینک دنیا بھر میں ’’اس کھیل کے قواعد ‘‘ کا تعین کرتی ہے تا کہ مسائل کا حل تلاش کیا جاسکے ۔ رگھو رام راجن اُن چند افراد میں سے ایک ہے جنہوں نے 2008کے معاشی بحران کی پیش قیاسی کی تھی اور کہا تھا کہ مسئلہ یہ تھا کہ پوری دنیا کیلئے یہ ایک وسیع پیمانے پر پھیلا ہوا انحطاط تھا ۔ صرف صنعتی ممالک یا ابھرتے ہوئے بازار اس کا شکار نہیں تھے ۔آئی این ایف کے سابق ماہر معاشیات اعلی نے کہا کہ وہ قبل ازیں بھی مسابقتی مالی پالیسی کے بارے میں انتباہ دے چکے ہیںکہ عالمی پیمانے پر مرکزی بینکوں کی جانب سے نرمی برتنے جو مسابقتی مالی پالیسی کے بارے میں ہیں ان کی اہمیت کم کردے گی ۔ آر بی آئی کی توجہ قرضوں کی شرحوں کو کم سے کم کرنے پر مرکوم ہیں تا کہ سرمایہ کاریوں میں اضافہ ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کھیل کے قواعد کی ضرورت ہے تا کہ بہتر حل تلاش کیا جاسکے جو موثر بھی ہو ۔ انہو ںنے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس بات پر مباحثہ شروع ہوجائے کہ عالمی قواعد کیا ہونے چاہئے ۔ ہم سنٹرل بینک کی کارروائی کی اصطلاحات کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ وہ لندن بزنس اسکول کانفرنس سے کل شام خطاب کررہے تھے ۔