عالمی معشیت انتہائی کمزور : آئی ایم ایف

واشنگٹن ۔ 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہیکہ عالمی معیشت مزید کمزور ہوگئی ہے اور خبردار کیا ہے کہ یہ صورتحال ’ناموافق جھٹکوں کیلئے شدید غیر محفوظ ہے۔‘ اْن کے مطابق معیشت میں کمزوری ’بڑھتے ہوئے مالی اضطراب اور اثاثوں کی گرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ہے۔‘ 2016 اقتصادی ترقی کیلئے ’مایوس کن‘ آئی ایم ایف کی یہ رپورٹ آئندہ ہفتے شنگھائی میں جی 20 وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کے اجلاس سے قبل آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین کی معیشت میں سْست روی عالمی اقتصادی ترقی کے خدشات میں اضافہ کررہی ہے۔ چینی معیشت جو دنیا میں دوسری سب سے بڑی معیشت ہے، 25 سال کے دوران سب سے سْست ترین شرح سے بڑھ رہی ہے۔ واشنگٹن میں قائم آئی ایم ایف کے مطابق ’ترقی یافتہ معیشتوں میں ترقی کی رفتار پہلے ہی قائم کردہ حد سے نیچے ہے۔ جیسے کچھ ممالک میں طلب میں کمی اور بڑے پیمانے پر پیداوار میں نمایاں کمزوری نے بحالی کے عمل کو روک رکھا ہے۔‘

 

پوپ فرانسس کی حاملہ
سکریٹری کی پراسرار موت!
وٹیکن سٹی۔ 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاپائے روم پوپ فرانسیس اول کی ایتھوپیائی نڑاد سیکرٹری مریم وولدو کو حال ہی میں وٹیکن کے قریب اس کے فلیٹ میں مردہ پایا گیا تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا اسے قتل کیا گیا ہے یا وہ طبعی موت سے فوت ہوئی ہیں۔ مریم وولد کا آبائی تعلق افریقی ملک ایتھوپیا کی سیاہ فام نسل سے تھا اور وہ گذشتہ سات ماہ سے حاملہ ہونے کے ساتھ ساتھ شوگر کی مریضہ بھی تھیں۔