عالمی طاقتوں کے ساتھ 30 جون سے قبل معاہدہ ممکن : ایران

ایتھنس 28 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ ان کے ملک کے نیوکلئیر پروگرام کے سلسلہ میں کوئی معاہدہ موجودہ قطعی مہلت 30 جون سے قبل طئے پا سکتا ہے ۔ ایران کے نیوکلئیر مصالحت کار جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ ‘ روس ‘ چین ‘ برطانیہ ‘ فرانس اور جرمنی کے مصالحت کاروں کے ساتھ معاہدہ مقررہ مدت میں ہوسکتا ہے بشرطیکہ یہ ممالک حقائق کو تسلیم کریںاور اندیشوں و تصورات پر کام نہ کریں۔ انہوں نے ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر ایران سے ضرورت سے زیادہ مطالبات کئے جاتے ہیں تو کوئی معاہدہ ہونا مشکل ہوجائیگا ۔