عالمی سطح پر پہلی مرتبہ : امارات خلاء میں ہاسپٹل بنائیگا

متحدہ عرب امارات ۔ یکم ؍ فروری (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات میں وزارت صحت نے نجی سیکٹر کی شراکت سے ایک خاص منصوبے کے آغاز کا اعلان کیا ہے جو عالمی سطح پر اپنی نوعیت کا اولین منصوبہ شمار کیا جارہا ہے۔ منصوبے کے تحت خلاء میں ایک اماراتی ہاسپٹل قائم کیا جائے گا، جس کا مقصد نینو ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے خلاء نوردوں کو علاج کی سہولت پیش کرنا ہے۔ اس کے علاوہ مزمن امراض کے طبی حل پیش کئے جائیں گے اور Personalized Medicine کو جدید ترین صورت میں دے کر مریضوں کے لئے یہ ممکن بنایا جائے گا کہ وہ دور رہ کر اپنے علاج کے انتظامی امور میں کامیاب ہوسکیں۔ وزارت نے واضح کیا کہ منصوبے کا نتیجہ مریخ سیارے میں امارات خلائی کلینک کی صورت میں سامنے آئے گا۔ اس کا مقصد اماراتی خلاء نوردوں کو نینو ٹکنالوجی کے ذریعہ دور سے علاج کی فراہمی ہے۔ متحدہ عرب امارات 2020ء میں مریخ کی سطح دریافت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسی دوران خلائی ہاسپٹل کو بھیجنے سے قبل اس کا ٹسٹ کیا جائے گا۔