عالمی حدت میں اضافہ سے ہندوستانی معیشت میں 30 فیصد کمی

بوسٹن ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالمی حدت میں اضافے سے ہندوستانی معیشت 31 فیصد گھٹ گئی۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو اس میں اتنا ہی اضافہ ہوسکتا تھا۔ یہ بات اسٹانفورڈ اسٹڈی میں بتائی گئی۔ اس رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہیکہ کس طرح زمین کے درجہ حرارت کے بڑھ جانے سے پیدا ہونے والی تبدیلیاں مختلف ممالک میں عدم مساوات پیدا کررہی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق 1960ء کی دہائی سے کرہ ارض پر گرین گیاسوں کے ارتکاز نے ہندوستان اور نائجیریا جیسے گرام ممالک کی معیشت کو گھٹا دیا ہے۔ اسٹالن فورڈ یونیورسٹی، امریکہ کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ ہمارے اخذ کردہ نتائج سے ظاہر ہوتا ہیکہ زمین پر واقع بہت سے ممالک عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کے سبب مزید غریب ہورہے ہیں۔