برلن ۔ 6 ۔ ا کتوبر (سیاست ڈاٹ کام) میونخ کے ایک مشہور میوزیم کا آج اس وقت تخلیہ کردیا گیا جب عمارت کے احاطہ میں تعمیراتی کام کے دوران عالمی جنگ دوم کے دور کا بم دستیاب ہوا۔ میوزیم کے ترجمان نے بتایا کہ 90 سالہ قدیم اس عمارت کے باب الداخلہ کے نزدیک 250 کیلو وزنی بم دستیاب ہوا۔ ماہرین نے اسے کامیابی کے ساتھ ناکارہ بنادیا ہے۔