عالمی تلگو کانفرنس کیلئے تقریبا 8000 رجسٹریشنس

حیدرآباد 7 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) حکومت تلنگانہ کی جانب سے 15 تا 19 ڈسمبر منعقد کی جانے والی عالمی تلگو کانفرنس کیلئے 7,920 مہمانوں اور نمائندوں نے رجسٹریشن کروایا ہے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے یہ بات بتائی ۔ کڈیم سری ہری اس عالمی تلگو کانفرنس کیلئے کابینی سب کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے عہدیداروں کے ساتھ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس منعقد کیا ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ کہا گیا ہے کہ کڈیم سری ہری نے کہا کہ تلنگانہ کی تاریخ کو اجاگر کرنے کیلئے کانفرنس کے دوران اسٹالس لگائے جائیں گے ۔ تلنگانہ کے ادب ‘ ہینڈی کرافٹس ‘ منادر اور سکوں کو بھی اس میں پیش کیا جائیگا ۔کانفرنس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔